17 اکتوبر، 2021، 9:26 AM

پاکستان کے ضلع مظفرگڑھ میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے ضلع مظفرگڑھ میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ آگ لگ گئی، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس تحقیقات جاری ہے۔

News ID 1908538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha